کینیڈا کو کی جانے والی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:35

کینیڈا کو کی جانے والی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) رواں سال 2021 کے پہلے 9 ماہ کے دوران کینیڈا کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا کی رپورٹ کے مطابق  2020 کے مقابلہ میں  2021 میں جنوری تا ستمبر کے دوران کینیڈا کو کی جانے والی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ سے 313 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ سال جنوری تا ستمبر 2020 کے دوران کینیڈا کو کی جانے والی برآمدات سے 237.1 ملین ڈالر زربادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح رواں سال کے دوران برآمدات میں 75.9 ملین دالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔