سعودی عرب،حرمین شریفین کی تاریخ کو دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کا منصوبہ شروع

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:13

سعودی عرب،حرمین شریفین کی تاریخ کو دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کا منصوبہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سعودی عرب میں حرمین شریفین کی تاریخ کو دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق حج تحقیقی مرکز کے بانی ڈاکٹر سامی عنقاوی نے اسلامی فن کے عنوان سے منعقد کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حرمین شریفین کی تاریخ کو دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کا منصوبہ شروع ہو چکاہے اور اس حوالے سے جلد ہی ویب سائٹ متعارف کرا دی جائیگی جو کہ حرمین شریفین کی تاریخ کے ڈیجیٹل مرجع کی حیثیت کی حامل ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اداروں اور شخصیات کے بیچ کوششیں متحدہ اور مشترکہ رہیں تو مذکورہ ڈیجیٹل منصوبے کو 2سے 5برس کا عرصہ درکار ہو گااگر ایسا نہ ہوا تو اس میں 50برس کے قریب لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :