سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں ایم پی آر کالونی میں غیرقانونی عمارت گرانے کا حکم

عدالت نے ڈائریکٹرایس بی سی ایویسٹ سے 9دسمبرتک رپورٹ طلب کرلی،احکامات ڈی جی ایس بی سی اے کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:30

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں ایم پی آر کالونی میں غیرقانونی عمارت گرانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ایم پی آر کالونی میں غیرقانونی عمارت گرانے اور بلڈر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم پی آرکالونی بلوچ گوٹھ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے جواب جمع کرایا،جس میں بتایا گیا کہ بلڈر نے بغیرمنظوری کے تعمیرات کی ہیں، بلڈرنے غیرقانونی طورپرگراؤنڈ پلس فائیواسٹوری بلڈنگ تعمیرکردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے ایم پی آرکالونی میں غیرقانونی عمارت گرانے اورابلڈرکیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈائریکٹرایس بی سی ایویسٹ سے 9دسمبرتک رپورٹ طلب کرلی اور عدالتی احکامات ایس بی سی اے کے ڈائریکٹرجنرل کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں گراونڈ پلس ٹوسے زائد تعمیرات کی اجازات نہیں ہے۔