وزیراعلیٰ کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں،محمودخان

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر محسوس کرتی ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :