کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ٹوردی وزیرستان سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ علی الیاس نے جیت لیا
ریس تین مراحل میں منعقد ہوگی، پہلا مرحلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک، دوسرا ٹانک سے گومل زام ڈیم اور تیسرا اور آخری مرحلہ ڈیم سے وانہ جنوبی وزیرستان تک شامل ہے
اتوار 28 نومبر 2021 19:20
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی، ضم اضلاع، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن ، پاک فوج، ایف سی جنوبی وزیرستان، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ،ضلعی انتظامیہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے باہمی اشتراکریس کا دوسرا مرحلہ آج ٹانک سے گومل زام ڈیم تک 68 کلومیٹر پر رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ گومل زام ڈیم سے شروع ہو گا اور وانہ جنوبی وزیرستان کے مقام پر اختتام پذیر ہوگاجو کہ 52 کلومیٹر پر پہاڑی ٹریک شامل ہے۔
پہلے مرحلے کی تقریب کیپٹن سکندر شہید کیمپ ٹانک منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی تھے جنہوں نے فاتح سائیکلسٹ علی الیاس کو پانچ ہزار روپے کیش اور شیلڈ پیش کی ۔ کمشنر ڈیرہ عامر لطیف سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ریس اب ہر سال منعقد کی جائے گی جس میں اگلے سال ان ٹیموں کے علاوہ اور علاقوں سے بھی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔ یہ ریس تین ڈسٹرکٹ میں منعقد ہو رہی ہے ۔ دنیا کو اس ریس کے ذریعے بتا رہے ہیں کہ اب ان اضلاع میں مکمل امن ہے اور یہاں سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سکول طلباء کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جبکہ ساتھ ہی روایتی گھوڑا رقص اور ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ بھی ہوا۔ ریس کے دوران شہریوں کی کثیر تعداد سڑکوں کی دونوں جانب موجود رہی جبکہ ٹانک پہنچنے پر شہریوں اور پاک فوج کی جانب سے سائیکلسٹ کو ہار پہناتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچاورکی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.