Live Updates

ضلعے میں 43لاکھ99ہزار689شہریوں اور62 ہزار283ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، ڈی ایچ او فیصل آباد

پیر 29 نومبر 2021 14:19

ضلعے میں 43لاکھ99ہزار689شہریوں اور62 ہزار283ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین ..
فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرفیصل آبادڈاکٹربلال احمدنے کہا ہے کہ ضلعے کے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک43لاکھ99ہزار689شہریوں اور62ہزار283ہیلتھ ورکرز کوکوروناسے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 29 لاکھ84ہزار729شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور14لاکھ14 ہزار960کودوسری خوراک جبکہ38388ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور23895کو دوسری خوراک لگادی گئی ہے۔

یہ بات انھوں نے پیر کو اے پی پی  سے گفتگو کے دوران بتائی۔انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اس وقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی172222اوردوسری ڈوز کی114814 خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔انہوں نے  کہا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپرتیزی سے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنیوالے مردوں و خواتین کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کرواکر قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ دیہی عوام، شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی سہولت کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ،رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر174ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 134ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 229رب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹرچک نمبر65گ ب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ،پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن تاندلیانوالہ، رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 400گ ب تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر153ر ب چک جھمرہ،چک نمبر374گ ب تاندلیانوالہ اوررورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر469گ ب سمندری میں بھی ویکسی نیشن سنٹرزفنکشنل ہیں جہاں روزانہ اڑھائی سو افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی افراد، شہری اورہیلتھ کیئر ورکرزیہاں سے بھی ویکسین لگواسکتے ہیں۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات
>