امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کر لی

لنڈسے لوہان نے جیون ساتھی کے لیے اپنے مسلمان دوست بدر شمس کا انتخاب کر کے مداحوں کو حیران کردیا،لنڈے لوہان اسلامی تعلیمات سے بھی متاثر رہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 29 نومبر 2021 15:28

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کر لی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2021ء) :امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے جیون ساتھی کے لیے اپنے مسلمان دوست کا انتخاب کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے ایک مسلمان شخص بدر شمس سے منگنی کرلی۔ دونوں کے درمیان دو سال سے قربتیں تھیں جس کے بعد انھوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔ لنڈسے لوہان نے اپنے مداحوں کو خوشی کے اس موقع پر شریک کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشگوار موڈ میں منگیتر بدر شمس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا پیار، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل ۔۔۔ تصویر میں لنڈسے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہیں جس میں ہیرا جڑا ہوا ہے۔امریکی اداکارہ کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تاہم ایک برس قبل انسٹاگرام پوسٹ میں لنڈسے لوہان نے اپنے بوائے فرینڈ کا تعارف بدر شمس کے نام سے کروایا تھا جو غالباً دبئی میں رہتے ہیں اور بزنس مین ہیں۔

(جاری ہے)

فروری2017 میں ہالی وڈ ادکارہ لنڈ سے لوہان نے کہا ہے کہ وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں۔ قرآن کو پڑھتے ہوئے ان کو تسکین حاصل ہوتی ہے تاہم انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔ کویت میں ایک ٹاک شو میں شریک لنڈ سے لوہان نے کہا تھا کہ ہ اس نے اسلام قبول نہیں کیا لیکن وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں جس کی وجہ سے اس کے مطالعہ سے اسے تسکین اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری ہر گز یہ نیت نہ تھی کہ میں کسی ایسی مذہبی کتاب کو پڑھنے لگی ہوں جو مجھے مذہب تبدیل کرنے کا کہے لیکن امریکیوں کو یہ پسند نہیں آیا وہ مجھے برا بھلا کہنے لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ اس نے قرآن پاک کے 15 صفحے انگریزی ترجمے والے پڑھے ہیں اور اکثر کوشش کرتی ہے کہ ان کو عربی میں بھی پڑھ سکے اور بعض دفعہ اپنے موبائل فون پر ایک ایپ کے ذریعے اس کی تلاوت سنتی ہوں جس پر پروگرام کے میزبان نے پوچھا کہ جب آپ تلاوت سنتی ہیں تو آپ کو کچھ خاص محسوس ہوتا ہے تو لنڈ سے نے کہا جی ہاں سکون ملتا ہے۔

لنڈسے کو حال ہی میں استنبول میں حجاب پہنے بھی دیکھا گیا جس بارے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اسلامی طرز زندگی کا تجربہ کرتے ہوئے روزہ تک رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کویت میں اپنے ایک دوست کے ساتھ انہوں نے تین روزے رکھے ہیں اور مجھے بڑا اچھا لگا کہ میرے لئے یہ خاصا دشوار تھا۔جبکہ اسلامی تعلیمات سے متاثر امریکی اداکارہ " لنڈسے لوہان "ہیڈ سکارف پہننے پرلندن میں مشکوک ٹھہری تھیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پر امتیازی سلوک کرتے ہوئے اداکارہ کو روک لیا گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے انہیں ہیڈسکارف پہنے دیکھ کر روکا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ چیک کرنے کے بعدکسٹم آفیسر نے سکارف اتارنے پر بھی اصرار کیا۔ گلو کارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ سکارف پہننے والی خواتین کے ساتھ کیسا برا سلوک کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :