چودھری پرویزالٰہی نے ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر عاصم چیمہ کو مسلم لیگ وکلا ونگ پنجاب کا صدر مقرر کر دیا

مسلم لیگی وکلا نے ہمیشہ مثبت سیاست کی، فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں: قائمقام گورنرپنجاب

پیر 29 نومبر 2021 23:18

چودھری پرویزالٰہی نے ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور ہائیکورٹ بار کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر و ممبر پنجاب بار کونسل محمد عاصم چیمہ نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر منظور دوگل، چودھری محمد اکرم ایڈووکیٹ اور ملک مقصود کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری لاہور بار بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے محمد عاصم چیمہ ایڈووکیٹ کو صدر پاکستان مسلم لیگ وکلا ونگ پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی دیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلا فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں، اس وقت معاشرے کو وکلا کے مثبت کردار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی وکلا نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تمام وکلا تنظیموں میں مسلم لیگ کی نمائندگی موجود ہے۔ اس موقع پر صدر وکلا ونگ محمد عاصم چیمہ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور پارٹی کے منشور اور خدمات کو کو وکلا برادری میں اجاگر کروں گا