کورونا وائرس کی نئی لہر اومیکرون کے باعث ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا، آسٹریلیا

منگل 30 نومبر 2021 13:46

کورونا وائرس کی نئی لہر اومیکرون کے باعث ملک  میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ..
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ  اومیکرون  کے باعث ملک  میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے  کے مطابق انہوں نے  ریاستی اور علاقائی رہنماؤں سے ملاقات  میں کورونا وائرس کی نئی لہر اومیکرون  سے نمٹنے بارے  تبادلہ خیال کیا۔ موریسن نے کہا کہ وفاقی، ریاستی اور علاقائی حکومتیں اومیکرون کے بارے میں محتاط رہیں انہوں نے گھر میں قیام کی سخت پابندیوں کو مسترد کر دیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ہم میں سے کوئی بھی واپس لاک ڈاون کی جانب نہیں جانا چاہتا ہے  اور نہ ہم ایسا  کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :