بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر ایک آزاد جمہوریہ بن گیا

منگل 30 نومبر 2021 13:59

بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر ایک آزاد جمہوریہ بن گیا
برج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) بحر اقیانوس کے کنارے کیریبین خطے میں واقع ملک بارباڈوس نے برطانوی بادشاہت کو ترک کر کے ایک جمہوریہ ہونے کا اعلان کیاہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق  یہ اعلان نومبر 2021 میں بارباڈوس کے برطانیہ سے آزادی کی 55 ویں سالگرہ اور اس علاقے میں انگریز آبادکاروں کی آمد کے تقریباً 400 سال پورے ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بارباڈوس کی گورنر اور جج سینڈرا میسن نے اس جزیرہ پر مبنی  ریاست کی پہلی خاتون صدر کے طور پر دارالحکومت برج ٹاؤن میں رسمی طور پر اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ اس طرح وہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی جگہ سربراہ مملکت بن گئی ہیں۔ برطانوی شہزادہ چارلس نے ملکہ کی جانب سے بارباڈوس کی آزادی و خودمختاری کیساتھ اس ریاست کی باگ ڈور ملک کی پہلی صدر کو سونپنے کے لیے اس تقریب میں شرکت کی۔ تاہم یہ ریاست دولت مشترکہ کا رکن رہے  گی۔

متعلقہ عنوان :