عوام اپنی آمدنی کا 3فیصد تمباکو نوشی جبکہ 1.8فیصد تعلیم پر خرچ کرتے ہیں جو کہ حیران کن بات ہے ،کمشنر کراچی

اسپارک تمباکو نوشی کے خلاف مہم میں سندھ حکومت کے ساتھ ہے ،پروجیکٹ منیجر اسپارک شمائلہ مزمل کا سائکلنگ سن ڈے ریلی سے خطاب

منگل 30 نومبر 2021 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وزارت صحت پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ سائکلنگ سن ڈے ریلی کا شاندار انعقاد ،عوام کو تمباکو نوشی کے نقصانات اور ا س کی روک تھام کے لئے آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر سپارک کی جانب سے کیمپ کا بھی نعقاد کیا گیا ،سائیکل ریلی کا افتتاح کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی افشاں رباب ،کھیلوں کی معروف شخصیت شاہدہ پروین کیانی ،غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومتی سطح پر اقدامات کے ساتھ عوام کو بھی تمباکو نوشی کے استعمال اور اس کی روک تھام کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانا ہوگا انہوںنے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ عوام اپنی آمدنی کا 3فیصد تمباکو نوشی پر جبکہ تعلیم پر 1.8فیصد خرچ کرتے ہیں ہمیں اس جانب خصوصی توجہ دینی ہوگی اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ بنا نا ہوگا ریلی کے روٹس پر جہاں دیگر تنظیموں کی جانب سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا وہیں اسپارک کی پروجیکٹ منیجر شمائلہ مزمل کی نگرانی میں اسپارک کی جانب سے کیمپ لگا یا گیا کیمپ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمائلہ مزمل نے کہا کہ اسپارک تمباکو نوشی کے خلاف مہم میں سندھ حکومت کے ساتھ ہے انہوںنے بتا یا کہ اسپارک تمباکو نوشی کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہم اب گلیوں اور محلوں کی سطح پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے عوامی آگاہی مہم کی طرف جارہے ہیں شمائلہ مزمل نے کہا کہ آج کی سائیکل ریلی عوامی شعور کی بیداری میں مثبت اثرات مرتب کرے گا �

(جاری ہے)