پاکستان فلم انڈسٹری کو عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے، فہد مصطفی

بلاگرز لوگوں کو پہلے فلم دیکھنے کیلئے جانے دیں، آپ کے رویوز انتظار بھی کرسکتے ہیں، اداکار

منگل 30 نومبر 2021 16:49

پاکستان فلم انڈسٹری کو عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے، فہد مصطفی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔فہد مصطفی نے انسٹاگرام پر تمام سوشل میڈیا بلاگرزکوایک خصوصی پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ’ لوگوں کو پہلے فلم دیکھنے کیلئے جانے دیں، آپ کے رویوز انتظار بھی کرسکتے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کے رویوز فلم کے بارے میں صحیح ہوں یا غلط یہ فلم کا بہت وقت خراب کرسکتے ہیں اور کسی بھی طرح انڈسٹری کیلئے مددگار نہیں ہیں‘۔اداکار نے مزید لکھا کہ’ اس انڈسٹری کو لوگوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے‘۔انہوں نے بلاگرز سے اپیل کی کہ’ لوگوں کو اس بات کا فیصلہ کرنے دیں کہ فلم دیکھنے والی ہے یا نہیں‘۔