
یاماہا کا رواں سال موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پانچویں مرتبہ اضافہ
کمپنی نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 7ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا
منگل 30 نومبر 2021 22:43

(جاری ہے)
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے بھی موٹر سائیکز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔
پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 90 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 94 ہزار 900 تک پہنچ گئی۔ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 97 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے ہوگئی۔موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی۔اسی طرح سی جی 125 ایس ای کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ہونڈا سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت بھی ساڑھے 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس ہونڈا اٹلس کی جانب سے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں یہ 7 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.