Live Updates

اسٹیبلشمنٹ اب پنجاب حکومت کے ساتھ نہیں رہی، محسن بیگ کا دعویٰ

حالات آنے پر آپ دیکھیں گے اور اب آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے؛ تجزیہ کار کی صحافی اعزاز سید کے ساتھ گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 21 اکتوبر 2025 12:16

اسٹیبلشمنٹ اب پنجاب حکومت کے ساتھ نہیں رہی، محسن بیگ کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) تجزیہ کار محسن بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب پنجاب حکومت کے ساتھ نہیں رہی۔ صحافی اعزاز سید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنی خدمت طیفی بٹ نے ن لیگ کی کی ہے کوئی کرکے تو دکھائے، یہ تو ن لیگ کے اشاروں پر چلتا تھا، طیفی بٹ کے قتل میں عثمان انور براہِ راست ملوث ہیں، انہوں نے یہ سب کچھ طیفی کے مخالفین کے کہنے پر کیا ہے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ اس میں عثمان انور نے پیسے نہ لیے ہوں۔

محسن بیگ نے مزید کہا کہ ’پنجاب حکومت لوگوں کو جیلوں سے نکال نکال کر مار رہی ہے، چیف جسٹس اس پر کیوں خاموش ہیں؟‘، اس پر اعزاز سید نے پوچھا کہ ’کیا اسٹبلشمنٹ بھی پنجاب حکومت کے ساتھ اس میں شامل ہے؟‘، محسن بیگ نے دعویٰ کیا کہ ’نہیں! اسٹیبلشمنٹ اب پنجاب حکومت کے ساتھ نہیں رہی‘، یہ سن کر اعزازسید بولے کہ ’فیلڈ مارشل تو مریم کی بڑی تعریفیں کرتے ہیں‘، محسن بیگ نے جواب دیا کہ ’حالات آنے پر آپ دیکھیں گے اور اب آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے‘۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر میرے سپہ سالار بھائی ہیں، میں ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے پاکستان کو جس طرح لیڈر شپ فراہم کی اور پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی،پاکستان ان کی رہنمائی میں ایسی فتح سے ہمکنار ہوا کہ دنیا دیکھتی رہ گئی، میں افواج پاکستان، چاہے وہ ہماری بری فوج ہو، بحری فوج ہو، فضائی فوج ہو، ان کے تمام افسران کو، ان کے سپاہیوں کو دل کی گہرایوں سے سلام پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، ہمیں اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے،گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری ترجیح ہونی چاہیے، گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے،عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات