آئندہ سے سرکاری منصوبوں پر صرف قومی پرچم لگانے کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سرکاری منصوبوں پر کسی بھی سیاسی جماعت کے جھنڈے کی بجائے قومی پرچم لگانے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 دسمبر 2021 00:30

آئندہ سے سرکاری منصوبوں پر صرف قومی پرچم لگانے کا حکم
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کا احسن اقدام، آئندہ سے کسی بھی سرکاری، منصوبے پر کسی سیاسی جماعت کے جھنڈے کی بجائے قومی پرچم لگانے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کسی سیاسی جماعت کے جھنڈوں کی بجائے پاکستان کا پرچم لہرانے سے متعلق وزیراعلی بلوچستان کے احکامات قابل ستائش ہیں، سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان ہے۔



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر سرفراز بگٹی نے عبدالقدوس بزنجو کی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے کہ تمام سرکاری منصوبوں پر قومی پرچم لگائے جائیں نہ کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا جھنڈا اس منصوبے پر آویزاں کیا جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ یہ عمل انتہائی قابل ستائش ہے اور ہم وزیراعلی بلوچستان کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور ایسی منصوبہ سازی کی جائے گی جس سے بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔ آج پوری پارٹی ایک پیج پر ہے اور ہم مشترکہ طورپر مسائل کے حل عوام کی طرز زندگی کی بہتری کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :