اللہ جیسے چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے، عابد علی

بدھ 1 دسمبر 2021 19:41

اللہ جیسے چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے، عابد علی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹر عابد علی نے دعاں کی اپیل کردی۔عابد علی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں بورڈ کی جانب سے کرکٹر کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے ٹوئٹر پر عابد علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی پرفارمنس کی تعریف کی تھی۔

اب عابد علی نے وہی ٹوئٹ اپنے اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے۔عابد علی نے اپنی اور پاکستان کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔انہوں نے شائقینِ کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سے دعائوں کی درخواست ہے۔آخر میں عابد علی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔