وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دنیا نیوز‘‘ کی 13 ویں سالگرہ پر چیئرمین میاں عامر محمود اور ٹیم کو مبارکباد

بدھ 1 دسمبر 2021 21:21

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دنیا نیوز‘‘ کی 13 ویں سالگرہ پر چیئرمین میاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ’’دنیا نیوز‘‘ چینل کی نشریات کے 13سال مکمل ہونے پرچیئرمین میاں عامر محمود اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ دنیا نیوز‘‘ چینل نے مختصر عرصے میں بے شمار کامیابیاں سمیٹی ہیں اور ’’دنیا نیوز‘‘ کا13 سال قبل شروع ہونے والا سفر کامیابی سے جاری ہے اور ’’دنیانیوز ‘‘مستند اطلاعات عوام تک پہنچانے میں پیش پیش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’’دنیا نیوز‘‘ نے کم عرصے میں ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے عوام میں اپنا مقام بنایا ہے اور میں ’’دنیا نیوز‘‘ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔