سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ٹائم اسکیل پروموشن کے تحت نچلے گریڈ کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی

بدھ 1 دسمبر 2021 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ٹائم اسکیل پروموشن کے تحت نچلے گریڈ کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔ ان ملازمین میں گریڈ ایک سے 14 تک ملازمین شامل ہیں۔اس سلسلے میں بدھ کے روز سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے ترقی حاصل کرنے والے پنتالیس ملازمین میں تقررنامے تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ تمام ملازمین کو قوانین اور یونیورسٹی کے کوڈ بک کے تحت ان کا حق دیا گیا۔ انہوں نے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت ادارے کے سربراہ کے آپ کو یقین دلاتا ہے کہ ہر ملازم کے جائز حقوق اسکو دیے جائیں گے۔ اس سے قبل یہاں پر نچلے گریڈ کے ملازمین کو ترقی نہیں ملی ، میں نے آنے کے بعد ان کو ان کا حق دیا۔ میں آپ کے تمام جائز حقوق کا امین ہوں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام ملازمین کے بچوں کی شادی کیلئے پچاس ہزار مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :