پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ، کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے بعد ملک میں کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
نئی قسم نے پوری دنیا میں خوفناک صورتحال پیدا کر دی ہے، کیونکہ اسکے پھیلائو کی شرح ، ہلکی علامات اور تیز رفتار نبض کے ساتھ بہت زیادہ ہے حکومت تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور فوری طور پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرے، ڈاکٹرز کا اجلاس میں مطالبہ پی ایم اے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کرتی ہے۔ جن لوگوں نے ویکسین نہیں کروائی وہ بیماری کی پیچیدگی کا سامنا کر سکتے ہیں
بدھ 1 دسمبر 2021 23:56
(جاری ہے)
اجلاس میں جنوبی افریقہ میں کوویڈ 19 کی نئی قسم یعنی اومیکرون کی نشاندہی پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جس نے پوری دنیا میں خوفناک صورتحال پیدا کر دی ہے، کیونکہ اسکے پھیلائو کی شرح ، ہلکی علامات اور تیز رفتار نبض کے ساتھ بہت زیادہ ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے کورونا وائرس ، اومیکرون سے نبرد آزما ہونے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ اب تک کم از کم 19 ممالک میں یہ پھیل چکا ہے ۔ جن ممالک میں Omicron کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیئم، بوٹسوانا، کینیڈا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، جرمنی، ہانگ کانگ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، نیدرلینڈز، پرتگال، ری یونین، جنوبی افریقہ، سپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔ساؤتھ افریقن میڈیکل ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر اینجلیک کوئٹزی کے مطابق صورتحال بہت زیادہ تشویشناک نہیں ہے۔ ڈاکٹر اینجلیک کوئٹزی ایک سنیئر فیملی فیزیشن ہیں جو گزشتہ 33سال سے پریٹوریہ شہر میں پریکٹس کر رہی ہیں ۔ شروع میں انہوں نے جو درجن بھر مریض دیکھے ان میں زیادہ تر آدمی اور ایک چھ سالہ بچہ شامل تھا جن میں تیز رفتار نبض کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ ، سردرد اور بخار کی ہلکی علامات پائی گئیں۔ اس کی منتقلی کم و بیش یو کے ڈیلٹا ویریئنٹ جیسی ہے۔ وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ انفکشن کی شدت کم رہے گی۔ ڈاکٹر کوٹزی وہ ڈاکٹر ہے جس نے اومیکرون کے پہلے مریض کی اطلاع دی۔ تاہم وہ بیماری کی سنگینی کو مسترد نہیں کرتیں کیونکہ ان کے بقول مزید مشاہدے کی بنیاد پر نتائج حاصل کرنے میں چھ سے سات دن مزید لگیں گے۔ان حالات میں پی ایم اے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کرتی ہے کہ وہ تیار اور چوکس رہے او ر کرونا کی نئی قسم کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرے۔ ہم حکومت کو پرزور مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہوائی اڈوں، بندر گاہوں اور ملک کے دیگر داخلی راستوں پر مسافروں کی ا سکیننگ اور نگرانی کے لیے سہولیات کو بہتر بنائے اور ایئر پورٹس پر اینٹیجن کوویڈ 19 ٹیسٹ دوبارہ شروع کرے، خاص طور پر ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کرے۔ اگر کسی میں کوویڈ 19 کی علامات پائی جاتی ہیں تو اسے قرنطینہ میں رکھا جائے۔ کورونا وائرس کے مثبت آنے والے مریضوں کو الگ تھلگ سہولیات میں رکھا جائے۔حکومت تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور فوری طور پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرے۔ ہمیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے بہت محتاط رہنا چاہیے جو ملک میں کووِڈ کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کا باعث بنے۔ پی ایم اے کو خدشہ ہے کہ لوگوں کی اس سوچ سے کہ ملک میں کورونا نہیں ہے ہم خدا نہ کرے کورونا کی پانچویں لہر کی طرف جا سکتے ہیں۔پی ایم اے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کرتی ہے۔ جن لوگوں نے ویکسین نہیں کروائی وہ بیماری کی پیچیدگی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ جن لوگوں کو چھ ماہ پہلے ویکسین لگائی گئی تھی انہیں ویکسین کی بوسٹر خورا ک لگوانی چاہیے۔ پی ایم اے بوسٹر خوراک مفت فراہم کرنے پر وفاقی حکومت اور خاص طور پر سندھ حکومت کو سراہتی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ جب تک دنیا کی 80 فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگائی جاتی ہم مسلسل کورونا کی مختلف اقسام کا سامنا کرتے رہے گے۔ہم عوام سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، جب بھی باہر نکلیں ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں، مناسب وقفوں سے اپنے ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔ مزید برآں Covid-19 کو روک کر ہم اپنی تجارت اور کاروبار کو جاری رکھ سکتے ہیں ورنہ حکومت دوبارہ کورونا سے متعلق پابندیاں لگانے پر مجبور ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.