Live Updates

مریم نواز کی ایک اور آڈیومنظر عام پر آنے والی ہے

میں نے آج صبح ہی مریم نواز کی ایک نئی آڈیو سنی ہے، شہباز گل کا دعویٰ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 2 دسمبر 2021 20:07

مریم نواز کی ایک اور آڈیومنظر عام پر آنے والی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 دسمبر 2021ء) مریم نواز کی ایک اور آڈیومنظر عام پر آنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی ایک اور آڈیو ریکارڈنگ مارکیٹ میں آنے والی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مریم نواز کی ایک نئی آڈیو سنی ہے۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جب مریم نواز شریف کی یہ آڈیو منظر عام پر آئے گی تو انہیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ انہی کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے آج جو پریس کانفرنس کی ہے وہ بھی اسی پریشانی میں کی ہے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو کی وجہ سے ہی آج شاہد خاقان عباسی نے مہنگائی کے جھوٹے سچے اعداد و شمار دیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوست نے آج صبح ہی انہیں مریم نواز کی ایک نئی آڈیو سنائی ہے جس کے منظر عام پر آنے کے بعد ماحول میں مکمل طور پر تھرتھلی مچ جائے گی۔

مریم نواز کی نئی آڈیو کے منظر عام پر آنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کو جس دوست نے وہ آڈیو سنائی ہے وہ انہی کی امانت ہے، میں تو وہ آڈیو سن چکا ہوں تاہم اس آڈیو کو منظر عام پر کب لانا ہے اس کا فیصلہ وہی شخص کرے گا جس کی وہ ملکیت ہے۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نئی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مریم نواز کو ماننا پڑے گا یہ آڈیو انہی کی ہے، اور ان شرمندگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی مریم نواز کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس کا انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ یہ انہی کی ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو لیک ہونا ملک کی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر مریم نواز کی آڈیو میں کوئی غیر قانونی بات ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات