گھر والوں کی سپورٹ کی وجہ سے بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں‘ حمیر اچنا

جب فلم انڈسٹری میں کام ہو گا تواس سے جڑے شعبے بھی خودمتحرک ہو جائینگے

جمعہ 3 دسمبر 2021 12:05

گھر والوں کی سپورٹ کی وجہ سے بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں‘ حمیر اچنا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) نامورگلوکارہ حمیر اچنا نے کہا ہے کہ مجھے اپنے گھروالوںکی مکمل سپورٹ حاصل تھی اورشاید یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے شعبے میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ ایک انٹرویو میں حمیر اچنا نے کہا کہ اگر گھرسے سپورٹ نہ ملے توکوئی بھی شخص کتنا ہی با صلاحیت کیوںنہ ہو لیکن وہ صفر ہے ۔

(جاری ہے)

الحمد اللہ مجھے میرے گھر والوںکی طرف سے ہر طرح کی سپورٹ دی گئی اوراسی وجہ سے میں نے کامیابیوںکی منازل طے کی ہیں ۔

انہوںنے مزید کہا کہ جب فلم انڈسٹری میں کام ہوگا تواس سے جڑے ہوئے شعبے بھی خودبھی متحرک ہو جائیں گے ۔جب بھی اچھا کام ملتا ہے اسے کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ خدا کی ذات فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج دے کیونکہ اس سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار وابستہ ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :