برآمدکنندگان نے 16ہزارگانٹھ روئی کی خریداری کی ،پی سی جی اے

جمعہ 3 دسمبر 2021 12:19

برآمدکنندگان نے 16ہزارگانٹھ روئی کی خریداری  کی ،پی سی جی اے
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن(پی سی جی اے )نے کہا ہے کہ برآمدکنندگان نےیکم دسمبر2021 تک ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں سے16ہزارگانٹھ روئی کی خریداری کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے مطابق  برآمدکنندگان میں پنجاب سےیکم دسمبر2021 تک 15400گانٹھ اورسندھ سے 600گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ برآمدکنندگان نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ملک بھر سے 45ہزار300گانٹھ رو ئی خریدی تھی۔

متعلقہ عنوان :