دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 3 دسمبر 2021 14:54

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 18100کیوسک اور اخرج 52000کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد3900 کیوسک اور اخراج3900کیوسک، جہلممیںمنگلاکے مقام پرآمد3600کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چنابمیںمرالہ کے مقام پرآمد7500کیوسک اور اخراج 3000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد56900کیوسک اور اخراج 52400کیوسک،چشمہ آمد54600کیوسک اوراخراج 53000کیوسک، تونسہ آمد49200 کیوسک اور اخراج45100 کیوسک، پنجند آمد5500کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 40400کیوسک اور اخراج 35200کیوسک، سکھر آمد33100کیوسک اور اخراج 7100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4700کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1461.93 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.614 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1144.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.562 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح642.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.064 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔