رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہو گا

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:06

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہو گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ( ہفتہ ) کو ہو گا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بجکر 37 منٹ پر ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکہ میں نظر آئے گا جبکہ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔