راس الخیمہ ؛ خطرناک ڈرائیونگ کے دوران سڑک پر گاڑی الٹنے کی ویڈیو وائرل‘ ڈرائیور گرفتار

21 سالہ ڈرائیور خطرناک انداز میں کی جانے والی ڈرائیونگ کے دوران اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا ‘ جس کے باعث اس کی گاڑی سڑک پر الٹ گئی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 3 دسمبر 2021 16:53

راس الخیمہ ؛ خطرناک ڈرائیونگ کے دوران سڑک پر گاڑی الٹنے کی ویڈیو وائرل‘ ..
راس الخیمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں خطرناک ڈرائیونگ کے دوران سڑک پر گاڑی الٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ‘ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امارات الیوم کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 21 سالہ ڈرائیور کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی خطرناک انداز میں کی جانے والی ڈرائیونگ کے دوران وہ اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھتا ہے جس کے باعث اس کی گاڑی سڑک پر الٹ گئی ، واقعے کے بعد راس الخیمہ پولیس جنرل کمانڈ نے نوجوان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کی وجہ سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر گرفتار کر لیا۔

 
 
دوسری طرف سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خطرناک ٹریفک حادثے کے دوران کار ڈرائیور کئی فٹ کی بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا ، جدہ اور مکہ کے درمیان ٹیکنالوجی کالج کے قریب ٹریفک حادثے کے باعث گاڑی کئی مرتبہ الٹی اس دوران کار کا ڈرائیور اڑتا ہوا کئی فٹ بلندی تک جانے کے بعد فٹ پاتھ پر گر کر موت کے منہ میں چلا گیا ، حادثے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

 
 
حادثے کے بارے میں جدہ کے محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ یہ حادثہ ٹیکنیکل کالج کے سامنے والی سڑک پر پیر کے روز صبح اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی جس کے باعث وہ کئی مرتبہ الٹنے کے بعد دور جاگری ، اسی دوران ڈرائیور بھی کئی فٹ ہوا میں بلند ہوا اور نیچے گرتے ہی انتقال کرگیا جو کہ سعودی شہری تھا۔