بین الصوبائی ٹیبل ٹینس (بوائزانڈر17 اینڈ گرلز انڈر16)ٹورنامنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب

کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز 6دسمبر کو ہونگے

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:43

بین الصوبائی ٹیبل ٹینس (بوائزانڈر17 اینڈ گرلز انڈر16)ٹورنامنٹ سپورٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیبل ٹینس ٹیموں کے انتخاب کے لئے بوائز انڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 کے ٹرائلز 6 دسمبر بروز پیر کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں صبح دس بجے ہوں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے گی، ٹرائلز میں منتخب ہونیوالی ٹیمیں 10دسمبر سے کراچی میں ہونیوالے تین روزہ بین الصوبائی ٹیبل ٹینس (بوائزانڈر17 اینڈ گرلز انڈر16)ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، پنجاب کا دستہ 14کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

>