حکومتی امیدوار کے بغیر این اے 133کے ضمنی انتخاب کا میدان کل لگے گا
جمشید چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں،(ن)لیگ،پیپلز پارٹی میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا
ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:27
(جاری ہے)
تحریک انصاف نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور کورننگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہے اوراصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلزپارٹی کے درمیان ہوگا۔
مرحوم رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ(ن) جبکہ اسلم گل پیپلز پارٹی کی طرف سے بطور امیدوار میدان میںہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 85 ہے،ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہے،حلقہ میں مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 21 انتہائی حساس اور 199 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔100پولنگ اسٹیشنز مردوں اور 100خواتین کے ہیںجبکہ 54 پولنگ اسٹیشن خواتین اور مردوں کے مشترکہ ہیں۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب ہدی علی گوہر کے مطابق الیکشن والے دن حلقہ این اے 133 میں سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،رینجرز کے 730 اہل کار ضمنی انتخاب میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔پولیس نے بھی ضمنی الیکشن کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 06 ایس پیز، 14 ایس ڈی پی اوز فرائض سرانجام دیں گے، 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 07 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات، مجموعی طور پر 02 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوںگے۔، ترجمان پولیس کے مطابق این اے 133 کیلئے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹائون پ میں سپیشل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ،پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.