نیشنل ہائی وے کا7 دسمبر سے موٹروے ایم ٹو پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائدکرنے کا اعلان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:15

نیشنل ہائی وے کا7 دسمبر سے موٹروے ایم ٹو پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 دسمبر سے موٹروے ایم ٹو پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ان تمام موٹر ویز پر ہوگا جو مین راوی ٹال پلازہ کو جوائن کر رہی ہیں۔ ان فِٹ گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ ترجمان نے شاہراہوں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔