سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے،مولانا عبد الرحمن

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا عبیدالرحمن نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے پتہ نہیں وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں وہ ظفر آباد کالونی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر جے یو آئی کے تحصیل میئر کے امیدوار کفیل احمد کاظمی جنرل کونمسلر کے امیدوار لعل محمد خروٹی کسان کونسلر کے امیدوار قاضی اشفاق۔جے یو آئی کے رہنما چوہدری اشفاق احمد ایڈوکیٹ۔رانارمضان۔قاری اعجاز فاروقی۔عبداللہ شاہ جہاں مفتی بشیر احمد بھی موجود تھے مولانا عبیدالرحمن نے کہاکہ ڈیرہ میں جے یو آئی کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے عوام کرپشن زدہ پی ٹی آئی اور پی پی پی سے نفرت کرتے ہیں آسیہ مسیح کے یاروں کو عوام معاف نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ ا لیکشن کمشن انجانے خوف سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہے سرے پی ٹی آئی کے وزیر اور پی پی پی کے بڑے گلیاں نالیاں بنا رہے ہیں اور نقدی اور سوئی گیس کے پائپ تقسیم کر رہے ہیں کوئی ایکشن نہیں لیاجارہاہے یہ پری پول دھاندلی ہے انہوں نے کہا کہ عوام انکے دھوکہ میں نہیں آیئنگے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کی صوبائی شوری کیممبر احمدخان نے کہا کہ جے یو آئی نے ڈیرہ میں جتنے ترقیترقیاتی کام کیے دوسری جماعتوں نے اس کے مقابلے میں 20 فیصد کام بھی نہیں کیے یہ کس منہ سے ووٹ مانگتے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں اور نقدی کے عوض ووٹ بیچنا گناہ ہے عوام اس سے بچیں نظریاتی بنیادوں پر ووٹ دیں اس وقت ملک میں عوام کے حقوق کی جنگ صرف اور صرف قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن لڑ رہے ہیں اور کسی کی جرات نہیں ۔

(جاری ہے)

کفیل نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 19 دسمبر کو جیت ہماری ہو گی ترقیاتی کام ہم کرینگے ہمارے مخالفین کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں یہ حرام کے پیسے استعمال کر رہے ہیں عوام نے ہماری شاندار پزیرائی کرکے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لعل محمد خروٹی نے کہا کہ عوام ہمارے مخالفین کھوٹے سکوں کو ووٹ نہ دیں آٹھ سال یہ کہاں تھے یہ اب دھرنوں کے اعلانات کی طرح عوام کو دھوکدھوکے دینگے اجتماع سے مفتی بشیر احمد نے بھی خطاب کیا قبل ازیں جے یو آئی کے کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے مولانا عبیدالرحمن اور تحصیل میئر کے امیدوار کفیل نظامی کا ریلی کے ذریعے شاندار استقبال کیا۔