Live Updates

سیالکوٹ کے فیکٹری میں سری لنکن منیجر کی ہلاکت اور لاش جلانے کا واقعہ شدید مذمت کرتا ہوں ،سردار اسرار ترین

بحیثیت قوم سری لنکا کی حکومت اور ہلاک شدہ منیجر کے ورثاء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں ، مرکزی رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:13

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم این اے سردار اسرار ترین نے کہاہے کہ سیالکوٹ کے فیکٹری میں سری لنکن منیجر کو تشدد سے ہلاکت اور لاش کو جلانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں اس طرع کے واقعات سے اسلام اور پاکستان کی عالمی دنیا میں بد نامی ہوئی ہے ہم بحیثیت قوم سری لنکا کی حکومت اور ہلاک شدہ منیجر کے ورثاء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے دلخراش واقعہ کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ کیس کی زاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہونگے انھیں کیفر کردار کو پہنچا ئینگے اس انسان سوز واقعہ پر پوری قوم کو افسوس ہوا ہے ہما را دین امن بھائی چارے اتحاد واتفاق کا عملی درس دیتا ہے اور غیر مذاہب کابھی احترام کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور میری کوششوں سے جنوبی بلوچستان کیلئے بھی اربوں روپے کے ایک بڑے میگا پروجیکٹ کی منظوری کیلئے پی سی ونز بنانے کیلئے ہدائت کر دی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود بہت جلد ان پروجیکٹس کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ پرجیکٹس میں بجلی گیس کی فراہمی زراعت لائیواسٹاک صحت تعلیم مواصلات ٹیکنیکل ایجوکیشن اور صاف پانی جیسے پروجیکٹس کو اہمیت دینگے انہوں نے کہا کہ میگا پروجیکٹس سے جنوبی بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا اور نوجوانوں و عوام کو روزگار کے بہترین مواقع بھی ملیں گے جس سے پورا ریجن ترقی و خشحالی کے نئے شاہراہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ اب شمالی اور جنوبی بلوچستان کے عوام کو یکساں ترقی کے مواقع ملیں گے اور جو تفریق کا ایک تاثر بلوچ اور پشتون عوام میں دینے کی کوشش کی جارہی تھی اسکا بھی خاتمہ ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وزیر اعظم کا خواب ہے جسکی تعبیر کیلئے عملی کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے 258 کے عوام کے مسائل سے بخوبی باخبر ہوں عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاونگا ستر سالوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشین کی اپوزیشن بلا وجہ مخالفت ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے لیکن حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہے 2023 کے الیکشن ای وی ایم مشین کے تحت ہی ہونگے مشترکہ اجلاس میں تمام قانون سازی کو ائینی شکل دی جائیگی ملک میں انصاف پر مبنی نظام کیلئے بھی وزارت قانون نے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جس کو لاگو کرکے عوام کو انصاف کی فراہمی میں ریلیف اور اسانی ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات