آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور جڑواں شہر وں سمیت مختلف علاقوںمیں بارش اور پہاڑوں پر باعث سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طویل خشک موسم کے بعد پہلی سرمائی بارش کے باعث مرجھائے پودے اور پھول بھی کھل اٹھے،گرد آلود پتے رم جھم برستی پھوار پڑتے ہی نکھر گئے،سردی کی شدت میں اضافہ پر گیس کی لوشیڈنگ بھی بڑھ گئی ، پہاڑی علاقوں میں لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی ،عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ،راولپنڈی اسلام آباد کے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کوہ مری کارخ کرلیا
اتوار 5 دسمبر 2021 17:20
(جاری ہے)
ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں طویل خشک موسم کے بعد پہلی سرمائی بارش کے باعث مرجھائے پودے اور پھول بھی کھل اٹھے، گرد آلود پتے رم جھم برستی پھوار پڑتے ہی نکھر گئے۔ بارش کے باعث موسم سرد ہونے پر متعد د علاقوں میں گیس کے ساتھی بجلی کی آنکھ مچولی،شہریوں کی کثیر تعداد کے گھروںکے چولہے بجھنے سے ہوٹلوں پر بھی رش دیکھا گیا ،راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں گیس نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں ،ڈھوک بنارس، پیپلز کالونی، شالے ویلی، افشاں کالونی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ طویل ہوگئی ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔
شہری نے کہاکہ ایم این اے عامر محمود کیانی، ایم پی اے عمر تنویر بٹ بھی اپنے انتخابی حلقے سے غائب ہیں ۔ ادھر سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔مینگورہ شہر، سیدو شریف اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ،بالائی علاقوں کالام اور ملم جبہ میں برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر کے سیاحوں نے سوات کے حسین اور مضافاتی علاقوں کا رخ کرلیا،بلوچستان کے علاقے زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ۔رپورٹس کے مطابق کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بادل برس پڑے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.