پڑوسی کے کپڑے چرانے پر عرب شہری بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

پڑوسی کے کپڑے چرانے پر عرب شہری  بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا
۱قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) مصر میں 30 سالہ شوہر پڑوسی کے کپڑے چٴْرانے کا الزام لگاتے ہوئے بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا،مصری شخص نے درخواست میں مو قف اختیار کیا کہ اس کی 22 سالہ بیوی جب گھومنے جاتی تھی تو پڑوسی خاتون کے کپڑے ادھار لیتی تھی لیکن پھر انہیں واپس نہیں کرتی تھی۔ شوہر نے اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ بیوی نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ اس سے کپڑے واپس مانگیں گے تو وہ انہیں مارے گی۔

(جاری ہے)

مصری شخص نے کہا کہ پڑوسی نے مجھے روکا اور کہا کہ آپ کی اہلیہ کپڑے واپس نہیں کرتیں ہم پولیس کو رپورٹ کریں گے، اس لیے میں نے انہیں نئے کپڑے خرید کر دیے تاکہ قانونی مسائل سے بچا جاسکے لیکن پھر بھی اہلیہ نے ان لوگوں کی پٹائی کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیہ کے گھر گیا اور اس سے طلاق مانگی لیکن اس نے انکار کردیا۔مصری شخص نے مزید کہا کہ میرے پاس فیملی عدالت جانے اور طلاق، ہرجانے کے لیے فائل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن یہ کیس ابھی تک زیر التوا اور کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ہی #h#