بھارتی جیل سے پانچ سال بعد رہائی پانے والی10ماہی گیروں کے کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال
ایڈمنسٹریٹرفشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کا ماہی گیروں کو فی کس 20ہزار روپے مالی امداد دینے اور استقبالیہ تقریب کے انعقاد کا اعلان
اتوار 5 دسمبر 2021 18:25
(جاری ہے)
ایڈمنسٹریٹر فشر مینزکوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے ایدھی مرکز ٹاورپر بھارتی قید سے رہائی پاکر کراچی پہنچے والے ماہی گیروں اصغر،ابراہیم،رستم،شوکت ،محمد علی،علی اصغر،حسن علی،علی محمد جڑیو،علی محمداور محمد سومار کا استقبال کیا۔
اور انہیں ہار پہنائے۔ایدھی مرکز پر رشتے داروں سے ملنے کے دوران رقت انگیز مناظر،ماہی گیر رشتے داروں سے لپٹ کر خوشی اورغم کے زارو قطار آنسو بہاتے رہے۔ماہی گیروں نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں دوران قید ان کیساتھ انتہائی بہیمانہ رویہ اختیار کیاگیا۔روٹی اور سالن میں مٹی کی آمیزش لازمی ہوتی تھی۔اور تشدد کا نشانہ بنایا جانابھی معمول تھا۔ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ اب ہم اپنے وطن پہنچ کر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلے سمندر میں کوئی ایسی دیوار نہیں۔جس سے معلوم ہو سکے۔یہ سمندر کا پانی پاکستانی ہے کہ یا پھر بھارت کا۔دوران ماہی گیری سمندر کی تیز لہروں اور تیز سمندری ہوائوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے ماہی گیر ایک دوسرے کے علاقوں میں غلطی سے آجاتے ہیں۔غلطی سے سرحد عبور کرنے والے غریب ماہی گیروں کی جلد رہائی کے لیے دونوں ملکوں کو سرجوڑ کر ایسی دوستانہ پالیسی ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے۔جس کی بدولت ان غریب ماہی گیروں کی جلد رہائی ممکن ہو سکے۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ماہی گیروں کی سہولت کے لیے بنائی جانے والی پالیسی سے دونوں ملکوں کے ماہی گیروں کا فائدہ ہو گا۔ہم حکومت پاکستان سے بھی اپیل کرتے ہیں ۔کہ وہ اس پر ہمدردانہ غور کرے۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے رہائی پاکر کراچی پہنچنے والے ماہی گیروں کوفی کس 20ہزار روپے مالیامداد دینے اورکراچی فش ہاربر پر ان کیاعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.