سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز بھی سیالکوٹ واقعے پر بول پڑے

’ایک سری لنکن کے وحشیانہ قتل کا سن کر صدمہ،افسوس ہوا،اس وحشت ناک واقعے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے،کسی انسان کو کسی دوسرے کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 دسمبر 2021 11:38

سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز بھی سیالکوٹ واقعے پر بول پڑے
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 دسمبر 2021ء ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز کا بھی سیالکوٹ واقعے پر پیغام سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ’ایک سری لنکن کے وحشیانہ قتل کا سن کر صدمہ اور افسوس ہوا، اینجلو میتھیوز نے مطالبہ کیا کہ ’اس وحشت ناک واقعے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے‘،’کسی انسان کو کسی دوسرے کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی تھی۔ مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔                                                                            

متعلقہ عنوان :