توہینِ رسالت کی آڑ میں پاکستان کا غیر محفوظ چہرہ عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے جیسی گھنائونی سازش بارے ریاست حرکت میں آئے۔ خواجہ رمیض حسن

پاکستان محفوظ ملک اور ہر اقلیت اپنے عقائد میں آزاد ہے۔ رہنما مسلم لیگ

پیر 6 دسمبر 2021 12:29

توہینِ رسالت کی آڑ میں پاکستان کا غیر محفوظ چہرہ عالمی برادری کے سامنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ سری لنکن شہری کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف آہنی ہاتھوں نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔ ریاست قانون کو ہاتھ میں لینے اور مذہبی انتہا پسندی کے فروغ کے مرتکب عناصر کو نشان عبرت بنائے۔