سلیم مانڈوی والا کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،کڈنی ہلز ریفرنس میں آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب

پیر 6 دسمبر 2021 12:56

سلیم مانڈوی والا کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،کڈنی ہلز ریفرنس میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) احتساب عدالت نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا کڈنی ہلز ریفرنس میں آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرلئے ۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔نیب نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

سلیم مانڈوی والا کے وکیل کی جانب سے نیب کے جواب پر دلائل دیئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس نیب کے درائرہ اختیار میں نہیں آتا، ترمیمی آرڈیننس کے بعد پرائیویٹ ٹرانزیکشن نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں۔وکیل سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اگر ٹیکسیشن سے متعلق معاملہ ہوتا تو نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لیے،کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ سلیم مانڈوی والا کو مستقل حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :