سانحہ سیالکوٹ ; سری لنکا کی حکومت پاکستان کے اقدامات پر مطمئن ہے
سری لنکن حکومت چاہتی ہے کہ ذمہ داروں کو سزا ملے، ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
سمیرا فقیرحسین پیر 6 دسمبر 2021 14:32
(جاری ہے)
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری اُٹھانا ہو گی۔ ہمیں مؤثر اقدامات کے ذریعے جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا اور اس حوالے سے حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم سب کو مل کر انتہا پسند سوچ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سیالکوٹ کا واقعہ بہت افسوس ناک اور باعث ندامت ہے، اس پر سری لنکا نے پاکستان کے اقدامات اور تحقیقات کو سراہا ہے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی، سری لنکا سمجھتا ہے کہ پاکستان بھی اس معاملے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومت نے واقعہ میں متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا ، متاثرہ خاندان جیسے چاہے گا ویسے ہی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ہے، سری لنکا سے ہمارے سفارتی تعلقات خراب نہیں ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر سب کو دکھ ہوا ہے، واقعے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم خود اس کی نگرانی کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.