فیسکو نے کل شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیا

پیر 6 دسمبر 2021 15:17

فیسکو نے کل شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) فیسکو نے پرسوں نگل کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث منگل7دسمبر کو صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے پکا ڈلہ فیڈر132کے وی ویلیو ایڈیشن سٹی گرڈسٹیشن کے باہمنی والا فیڈر132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے ایف فائیو فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے بادشاہی مسجد،عثمان آباد اورشاہ برہان فیڈر132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے تاجابیروالا اور بخاریاں فیڈر 132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے ڈرائی پورٹ اور علی ٹاؤن فیڈر 132کے وی فیصل آباد سٹی (جی آئی ایس)گرڈسٹیشن کے منٹگمری فیڈر 132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے الیاس گارڈن،شادی پورہ،جی آئی سی، مجاہد آباد،مظفر کالونی،نوابانوالا فیڈر 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے جی آئی سی اور گؤشالہ فیڈر132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے لیاقت آباداور رسالہ روڈ فیڈر132کے وی نیالاہور گرڈسٹیشن کے پینسرہ فیڈر132کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے راجہ چوک فیڈر132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشن کے مغل پورہ فیڈر 132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر  132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے عیدگاہ روڈ،ساحل،سعید آباد،صدربازار،راجہ چوک اورمنیرآباد فیڈر132کے وی سٹی گرڈسٹیشن کے سرفرازکالونی فیڈر132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے سائیں وزیرعلی فیڈر132کے وی مریدوالا گرڈسٹیشن کے کوٹلہ،حسین پور بنگلہ،ٹھیکریوالا،دریابل،مریدوالا،ٹوریانوالااور نورمحل فیڈر132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے گلبرگ اور پیرے وال فیڈر  132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے کنجوانی اورظفر چوک فیڈر132کے وی مامونکانجن گرڈسٹیشن کے خواجہ حبیب اللہ فیڈر132کے وی امیں پور گرڈسٹیشن کے گٹی،خردپور،نیولنگرانہ،چنیوٹ روڈ اور 29موڑفیڈر صبح ساڑھے نو سے سہ پہر چار بجے تک 132کے وی رفحان جڑانوالاگرڈ سٹیشن، صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی چک جھمرہ گرڈ سٹیشن کے برنالہ،سلطان نگر،جھمرہ سٹی،پارکو اور پکا ڈلہ فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے موچیوالا روڈ،کٹھور اور جھنگ روڈ فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے مقبول پور فیڈر132کے وی نیالاہور گرڈسٹیشن کے گوجرہ موڑ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔