بھارت سے 135 ہندو یاتریوں کی میرپور ماتھیلو آمد، پر تپاک استقبال

پیر 6 دسمبر 2021 16:34

بھارت سے 135 ہندو یاتریوں کی میرپور ماتھیلو آمد، پر تپاک استقبال
میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بھارت سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے 135ہندو یاتریوں کا قافلہ سندھ کے علاقے میر پور ماتھیلو پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہندو یاتریوں کی شادانی دربار حیات پتافی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو یاتری شدا رام صاحب کے تین سو تیرہویں ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :