حکومت نے احتجاجی اساتذہ کو مذاکرات کی دعوت دیدی

پیر 6 دسمبر 2021 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے تحت کرنے پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معاملے کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق مذاکرات کے ذریعے ہی معاملے کا حل نکالا جائے گا۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں اساتذہ سرکاری تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپویشن کے تحت کرنے پر احتجاج کر رہے ہیں، اساتذہ نے احتجاجاً تعلیمی اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :