Live Updates

سری لنکن حکومت سے وزیر اعظم کا شرمندگی کا اظہار کرنا بے بسی ثابت کرتا ہے ،مولانا محمد شفیق دو لت زئی

وزیراعظم عوام کے سامنے بھی شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری مستعفی ہونے کا اعلان کریں ، رہنماء جے یو آئی(س)

پیر 6 دسمبر 2021 16:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام (س ) کے مرکزی رہنماء وصوبائی ترجما ن مولانا محمد شفیق دو لت زئی نے سیا لکوٹ میں سری لنکن شہری کے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن حکومت سے وزیر اعظم کا شرمندگی کا اظہار کرنا انکی بے بسی ثابت کرتا ہے وہ عوام کے سامنے بھی شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کریں ۔

یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکیوں سمیت ہمارے اپنی شہری بھی محفوظ نہیں ہیں ملک میں جنگل کا قانون چل رہا ہے قانون صرف امیر طبقے کیلئے ہے باقی بائیس کروڑ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیںریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کو مزید کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ سانحہ سیالکوٹ کے بعد عمران خان کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے اسلام اور ہمارا آئین اس طرع کے وحشیانہ قتل کی کسی کو اجازت نہیں دیتا لیکن ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ آج پاکستان پرتاریخ کی نااہل حکومت مسلط ہے ہم ملک کی معیشت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع علماء و طلباء سے بڑ کر اور کوئی نہیں کرسکتا پگڑی والوں کو کمزور نظرسے نہ دیکھا جائے ہم نے برصغیر سے انگریز کو بھگایا افغانستان سے روس اور امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کیا ہم ملک میں آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات