
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد آباد کا دورہ
اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کو ملک کا دارلحکومت بنایا جائے،خرم شیرزمان
پیر 6 دسمبر 2021 22:45

(جاری ہے)
اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کو ملک کا دارلحکومت بنایا جائے۔
سندھ اسمبلی سے بلدیاتی ترمیمی بل کے نام پر کالا قانون پاس کیا گیا۔ ہم 4 سال سے بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے جنگ لڑرہے تھے۔ سندھ حکومت نے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بیاختار نظام لائیں گے۔ مگر افسوس بل بااختیار نہیں بلکہ بے اختار تھا۔ ہماری خواہش تھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کراچی بلڈنگ اتھارٹی بنایا جائے۔ بلڈنگ تعمیر ہوجاتی ہیں مگر پانی کے نظام کیلئے الگ نظام ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے میئر کے پاس فنانشل پاور نہیں ہوگی۔ ہمارا کہنا ہے کہ چھوٹے اسکولوں کو مئیر کو چلانے دیا جائے۔ پانی کا نظام میئر کے پاس نہیں ہوگا، پانی کی شکایت کیلئے لوگ سکھر یا لاڑکانہ نہیں جاسکتے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم آباد کو آج اپنی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم 12 دسمبر کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس منعقد کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیچ پر آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔ سروے کے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری نے لوگوں کو روزگار فراہم کیا۔ مگر افسوس سندھ میں اس انڈسٹری کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جارہا ہے ۔ کچھ مقامات پر سندھ حکومت نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے ۔انشاء اللہ کنسٹرکشن بلڈرز کے مسائل پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ اس وقت کنسٹرکشن انڈسٹری سب سے بڑی انڈسٹری ہے۔ یہاں آنے کا مقصد آپ کو لوکل باڈی بل کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم بلڈرز کی آواز قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ بلڈرز کیلئے ہم باقاعدہ توجہ دلاؤ نوٹس لائیں گے۔ پرائم منسٹر کی کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے خصوصی توجہ ہے۔ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں این او سی کیلئے بھتے لیے جاتے ہیں۔ یہاں باقاعدہ بلڈرز کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ چاہتے ہیں اس سرکاری بھتے سے جان چھڑائی جائے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کے بڑھنے سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ سندھ حکومت کا بل لوگوں کے گلے پر چھریاں پھیرنے کے مترادف ہے۔ دریں اثناء، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور عہدیداران سے ملاقات کی۔ خرم شیر زمان اور وفد کا سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے استقبال کیا۔وفد میں سیکرٹری اطلاعات جمال صدیقی، شہزاد قریشی، ریاض حیدر، راجہ اظہر، فہیم خان سمیت دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے پریس کلب ممبران کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دی۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے خرم شیر زمان کی دعوت قبول کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کی کانفرنس کی حمایت کی۔ اس موقع پر خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف یکجا ہو جائیں۔ بلدیاتی مسائل سیاسی مسائل نہیں ہر گھر کا مسئلہ ہے۔ مقامی حکومت کا مضبوط ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ صحافی تنظیموں نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز اٹھائی۔ بلدیاتی آرڈیننس عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ پی پی کے اپنے مفاد میں ہے۔ ہم صحافی تنظیموں سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت
-
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.