نئے پاکستان کے نام پر اذیت میں مبتلا عوام مزید جعلی نعروں کا شکار نہیں ہوں گے، میاں افتخارحسین
پیر 6 دسمبر 2021 23:41
(جاری ہے)
نااہل حکمران عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل مہنگائی ختم کرنے کے دعویداروں نے تین سال میں عوام کو زندہ رہنے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔
ماضی میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر بل جلانے والے آج قیمتوں میں اضافے پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوٹی دولت پاکستان واپس لانے والوں نے تین سال میں قرضے لینے کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے اور ملک میں قیمتوں کا تعین بھی انکی مرضی سے کیا جارہا ہے۔ عوام سے ٹیکس وصول کرکے مالیاتی اداروں کی جیبیں بھری جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں سے عوام پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریوں میں کتنے لوگوں کو نوکریاں ملی پچاس لاکھ گھروں میں کتنے گھر تعمیر ہوئے اور غریب عوام کے حوالے کئے گئے۔ وقت گزرنے کیساتھ تحریک انصاف کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوتاجارہا ہے۔ عوام جان گئے ہیں کہ تبدیلی کے دعوے جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ دو دفعہ اقتدار پر مسلط رہنے کے باوجود آج بھی صوبے کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ صوبے کے بجلی اور گیس کے خالص منافع کے اربوں روپے مرکز کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ صوبے اور مرکز میں ایک ہی سیاسی جماعت کی حکومت ہے لیکن سب پختونوں کی حق تلفی پر خاموش تماشائی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی سیاست کو عوام کی خدمت سمجھتی ہے اور صوبے کے عوام گواہ ہیں کہ اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں اے این نے خیبر پختونخوا کے عوام کی بے مثال خدمت کی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تمام تر حربوں کے باوجود حکمرانوں کو شکست سے دوچار کرے گیمزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.