پہلی بلاول بھٹو زرداری انٹر اسکول کھوکھو چیمپئن شپ کا آغاز
میڈم ناہیدہ نے ایونٹ کا افتتاح کیا ،کھو کھو گراس روٹ لیول پر مقبول ہے،شبیر احمد
پیر 6 دسمبر 2021 23:58
(جاری ہے)
ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کر کے میچز کا انعقاد کیا گیا ۔
چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائرکٹر ویمن اسپورٹس کمپلیکس میڈم ناہیدہ نے کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن نے گرلز کھو کھو چیمپئن شپ یہاں منعقدکی ۔ہمارا مکمل تعاون مستقبل میں بھی سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے ساتھ رہے گا ،کھیلوں کے لئے ہمارا کمپلیکس سب کے لئے حاضر ہے ۔پاکستان کھو کھو فیڈریشن کے سیکریٹری شبیر احمد نے کہا کہ پاکستان میں کھو کھو کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے گروم کرنے کی ضرورت ہے ۔سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عارف حفیظ ،شہروز علوی،عارف وحید خان اور دیگر منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا ۔ا ن کا کہنا تھا کہ کھو کھو کا کھیل سائوتھ ایشین گیمز میں شامل ہے جو کہ2023میں اسلام آباد میں ہونگے ،پاکستان کی ٹیم بھی اس میں شرکت کرے گی ۔سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عارف حفیظ نے کہا کہ ہماری خواہش اور وژن ہے کہ ہم کھو کھو کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کریں اور بچوں کو کھو کھو کھیلنے کے زیادہ مواقع فراہم کریں ۔میں آرگنائزنگ سیکریٹری شہروز علویاور ان کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے انتہائی محنت سے کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا ۔سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے چیئر مین عارف وحید نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی کھیل کے فروغ اور اسے مقبول بنانے میں اسکولز بہترین پلیٹ فارم ہوتا ہے ،سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کا یہ اقدام اس کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔آرگنائزنگ سیکریٹری شہروز علوی نے ایونٹ میں شرکت کرنے والے اسکولز اور ان کے کوچز و منیجرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم وقت میں ایونٹ کے لئے بھر پور تیاری کی ہے جس سے ان کی کھو کھو کے کھیل سے لگن کا بھی اظہار ہوتا ہے ۔اس موقع پر سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد سلیم نے کہا کہ بہت جلد بوائز کی بھی چیمپئن شپ منعقدکی جائے گی جس کے لئے اسکولز تیاری شروع کر دیں ۔ڈاکٹر محمد عارف حفیظ کا کہنا تھا کہ فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی ہونگے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.