وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا رحیم یار خان کے علاقے میں 4 خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،2ملزم گرفتار
منگل 7 دسمبر 2021 00:02
(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق عورتوں کو قتل کرنے کا واقعہ تھانہ کوٹسمابہ کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پکار 15 پر اطلاع پا کر کوٹسمابہ اور قریبی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع سے مبینہ ملزمان ساجد اور سلیمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے گرفتار ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پی ایف ایس ٹیم بہاولپور کو طلب کر لیا، ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)دوست محمد کو اس معاملہ کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا ء وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.