سرکاری کالجز، یونیورسٹیز اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

منگل 7 دسمبر 2021 12:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی پروموشن پالیسی لاگو کرنے کا مسودہ تیار، پی ایچ ڈی کرنے پر لیکچررز کو فوری طور پر اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی ملے گی، دوسری جانب سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی پروموشن پالیسی لاگو کرنے کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موصول ہونے والی پالیسی دستاویز کے مطابق یونیورسٹیوں کے اساتذہ اپنی پروموشنکے لئے از خود درخواست دینے کے مجاز ہوں گے ۔پی ایچ ڈی کرنے پر لیکچررز کو ایڈہاک پر تعینات کرنے کی بجائے فوری طور پر اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی ملے گی۔ ایم فل ڈگری کے ساتھ چار سالہ تدریسی تجربہ کے حامل اساتذہ اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے اہل ہوں گے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر پروموشن کے لئے تدریسی سروس کی مدت 6 برس مقرر ہوگی۔پروفیسر کے لئیدس سالہ پوسٹ پی ایچ ڈی تجربہ یا 15 سالہ تدریسی تجربے کی شرط لگانے کی تجویز ہے۔ پروفیسر کے عہدے پر ترقی کیلئے 10 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت کی شرط ہوگی۔

متعلقہ عنوان :