اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 7 دسمبر 2021 17:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اے این ایف نے طورخم کے قریب گاڑی نمبر K2973 کو روک کر چیک کیا تو انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 250 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد ہوئی۔برآمد ہونے والی منشیات میں 96 کلو چرس، 47 کلو گرام سے زائد آئس، 57 کلو گرام افیون، 51 کلو گرام بھنگ شامل تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی سے قیمتی پتھر بھی برآمدہوئے ہیں۔ اے این ایف نے نور الحق نامی ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :