رہنماء تحریک انصاف حمزہ خان ناصرکاسیاچن ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار

منگل 7 دسمبر 2021 17:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حمزہ خان ناصرنے سیاچن ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں حمزہ خان ناصرنے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو نے والے ہوا بازوں کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں ماردطن اور سرحدوں کی حفاظت کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں- انہوںنے کہا کہ سیاچن سیکٹر پر سیکورٹی خدمات سرانجام دینے والے ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔