آسڑیلیا اورانگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز کل ہوگا

منگل 7 دسمبر 2021 22:02

آسڑیلیا اورانگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز کل ہوگا
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء)آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ایشز ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل آٹھ دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا، آسڑیلیا کی ٹیم سیریز میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی، آج ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل آسڑیلیا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیرے ڈیبیو کرینگے، آسڑیلیا کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں چار بائولر ز پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نتھن لیون کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کیمرون گرین بائولنگ کیلئے پانچویں چوائس ہونگے۔