ڈیڑھ سو روپے پر جھگڑے پر قتل ہونیوالے شہری کے مقدمے کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی

منگل 7 دسمبر 2021 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ڈیڑھ سو روپے پر جھگڑے کے دوران قتل کیے جانیوالے شہری کے مقدمے کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قاتل ضمانتوں پر باہر آگئے۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے مقدمے کی سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزمان پر یشر ڈال رہے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں کہ مقدمے کی پیروی نہ کی جائے لیکن ہمیں امید ہے کہ انصاف ضرور ملے گا ۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ دو سال قبل ایک درزی کو ظہیر اور فاروق نے 150روپے سلائی کی مد میں توں تکرار کرنے پر قتل کردیا تھا ۔دوسری جانب مقدمے میں دلچسپ موڑ تب آیا جب مقتول کے والد کو پیسوں کا لالچ دے کر صلح کروائی گئی مگر یہ بات عدالت میں ثابت کردی گئی ہے کہ مقتول کے والد نے 2006 میں اپنی سابقہ بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی رچالی تھی اور اس وقت سے اب تک ان کا پہلی بیوی بچوں سے رابطہ نہیں تھا۔